پاکستان کا قیام عزم وجذبوں کامظہر ہے، شفقت اللہ مشتاق

بدھ 15 اگست 2018 18:19

سرگودھا۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) پاکستان کا قیام عزم وجذبوں کامظہر ہے ۔ قیام ِپاکستان کیلئے ہمارے آبا ئو اجداد نے بے مثال ولازوال قربانیاں دیں، ان خیالات کا ا ظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( فنانس) شفقت اللہ مشتاق نے سپیشل ایجوکیشن کے زیر ِاہتمام جشن ِآزادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ چودہ اگست کا دن ہمارے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں، اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم طارق محمود قاضی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سپیشل ایجوکیشن )شاہد مختار، عائشہ صدیقہ، ثریانسرین، زنیرہ اشرف اورغلام شبیر موجود تھے، مقررین نے کہا کہ پاکستان کے عوام زندہ قوم ہیں اورملکی ترقی، استحکام اور بقاء کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے ،اس موقع پر سپیشل ایجوکیشن کے اداروں کے طلباء اورطالبات نے ٹیبلو پیش کئے اورجشنِ آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں