سرگودھا،چوری وڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی سامان سے محروم

پیر 15 اکتوبر 2018 18:08

سرگودھا۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) چوری وڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان سے محروم ہو گئے، تفصیلات کے مطابق جھاوریاں میں زمیندار اللہ بخش کے گھر 4مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناتے ہوئے نقدی‘ لائسنسی بندوق‘ 2موبائل فون اور موٹر سائیکل و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے،35جنوبی کے محمد عارف کی حویلی سے 3افراد بھینس چوری کر کے لے گئے،باجوہ کالونی کے فیصل سجاد کا لوڈر رکشہ 3افرادسجاد‘ ساجی ‘جانی نے چوری کر لیا، ٹھٹھی راجو میں عبدالخالق کے ڈیرہ سے مقبول وغیرہ 5افراد 45ہزار روپے مالیت کے تین بکرے چوری کر کے لے گئے،ساہیوال کے ثناء اللہ کے ڈیرہ سے مقبول وغیرہ 4افراد ایک لاکھ50ہزار روپے مالیت کے مویشی چوری کرکے لے گئے،گوندل کالونی کے ریاض نامی زمیندار کے ڈیرہ سی90ہزار روپے مالیت کی گائے نامعلوم چور‘ چوری کر کے لے گئے، پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں