سرگودھا:شادی سے انکار پر باپ نے بیٹی کو بیوی سمیت قتل کر دیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) سرگودھا میں باپ نے شادی کر وانے سے انکار پر کلہاڑی کے وار کر کے بیٹی کو بیوی سمیت قتل کر دیا ہے ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سرگودھا کے علاقے پھلروان میں رشتے کے تنازع پر شوہر نے بیوی اور بیٹی کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا ہے جبکہ دوسری بیٹی شدید زخمی ہو گئی ہے جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس نے مرنیو الے ماں بیٹی کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دی ہیں جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے،پولیس کے مطابق ملزم بیٹیوں کی شادی اپنی مرضی سے کرنا چاہتا تھا جس پر جھگڑا ہوا۔ 10-18/--328

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں