لائسنس عوام کا بنیادی حق ہے لیکن صرف اہل افراد ہی اس کے حصول کے حق دار ہیں، حسن مشتاق سکھیرا

پیر 22 اپریل 2019 17:20

سرگودھا۔22اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ لائسنس عوام کا بنیادی حق ہے لیکن صرف اہل افراد ہی اس کے حصول کے حق دار ہیں، ناتجربہ کار افراد کو ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے، غیر قانونی طریقے سے لائسنس بنوانے پر لائسنس جاری اور حاصل کرنے والے دونوں فریقین کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا نے لائسنسنگ برانچ میں تعینات ہونے والے نئے عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کی شکایت پر متعلقہ شخص کا لائسنس منسوخ جبکہ اس میں ملوث عملے کو ملازمت سے برخاست کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک حادثات کی شرح بہت زیادہ ہے اور ان حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد کسی بھی دیگر وجہ موت سے زیادہ ہے جس کی ایک وجہ ناتجربہ کار ڈرائیورز ہیں جنہیں آئندہ کسی صورت لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جان کی حفاظت ہمارا فرض ہے اس سلسلہ میں مزید اقدامات کیے جارہے ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں