سرگودھا، اہم دفاتر کے قریب واقع پوش علاقے کی کینال کالونی میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی

جس کے باعث مکین انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں اور سیوریج نظام کی عدم بحالی ان کے مسائل میں مسلسل اضافہ کا سبب بنی ہوئی ہے

منگل 21 مئی 2019 22:27

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) اہم دفاتر کے قریب واقع پوش علاقے کی کینال کالونی میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث مکین انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں اور سیوریج نظام کی عدم بحالی ان کے مسائل میں مسلسل اضافہ کا سبب بنی ہوئی ہے ، مکینوں نے بتایا کہ کئی سالوں سے تعمیرو مرمت نہیں ہوئی ،ارباب اختیار سے بار بار رجوع کرنے کے باوجود کوارٹروں کی خستہ حالی دور ہوئی اورنہ ہی صحت صفائی کی سہولیات دستیاب ہیں، دیواروں کے ساتھ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ناقص سیوریج سسٹم اور اٹھنے والے تعفن سے جینا محال ہو کر رہ گیا ہے ،اٹھانے کی بجائے عملہ کوڑا کرکٹ کو آگ لگا دیتا ہے ، جس سے سانس لینا بھی دوبھر ہو جاتا ہے ،انہوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں