سرگودھا:سابق حکومتی دور انیہ میں سرکاری ہسپتالوں کیلئے مفت ادویا ت کی فراہمی کے معاہدہ جات میں بلاجواز تاخیر،خریداری کے عمل اور استعمال میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیاں

محکمانہ چیک اینڈ بیلنس کے نام پر لاکھوں روپے کے اخراجات غیر قانونی قرار دیئے جانے پر صوبائی حکام نے ہیلتھ اتھارٹی حکام میں ذمہ داروں کا تعین اور تادیبی کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے

جمعرات 23 مئی 2019 21:36

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) سابق حکومتی دور انیہ میں سرکاری ہسپتالوں کیلئے مفت ادویا ت کی فراہمی کے معاہدہ جات میں بلاجواز تاخیر،خریداری کے عمل اور استعمال میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیوں کے علاوہ محکمانہ چیک اینڈ بیلنس کے نام پر لاکھوں روپے کے اخراجات غیر قانونی قرار دیئے جانے پر صوبائی حکام نے ہیلتھ اتھارٹی حکام میں ذمہ داروں کا تعین اور تادیبی کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے ،ذرائع کے مطابق موصو ل ہونیوالی خصوصی آڈٹ رپورٹ میں ضلع کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز،آر ایچ سیز اور اکثر بنیادی مراکز صحت کیلئے ادویات کی خریداری قوائد و ضوابط کے خلاف قرار دیتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ 2014-15سے لے کر 2017-18تک مبینہ کرپشن کو چھپانے کیلئے اکثر ادویات صوبائی لیبارٹری سے چیک کروانے سے قبل ہی استعمال کی رپورٹ بھی کر دی جو کہ نہ صرف محکمانہ قوائد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ انتہائی مجرمانہ فعل بھی ہے ،اور چیک اینڈ بیلنس کے نام پر دوروں کی مد میں لاکھوں روپے کے غیر قانونی اخراجات کئے گئے ، ضلعی اور تحصیل دفاتر کے اکائونٹ کے شعبوں کا ریکارڈ بھی قوانین کے مطابق مرتب نہیں،اور پیچیدگیاں بڑھانے کیلئے کیش بکوں کے کئی صفحات نامکمل رکھے گئے ،اکائونٹس کے ان شعبوں میں غیر متعلقہ یا کم سکیل کے ملازمین تعینات ہیں، اور مالی بد انتظامی پر ڈویژنل و ضلعی حکام نے بھی چشم پوشی اختیار کئے رکھی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں