سرگودھا،گنجان علاقوں میں قائم گڈز ٹرانسپورٹ کے غیر قانونی اڈوں کی بھرمار ، شہری پریشان

m آمدورفت محال اور شہریوں کو گزرنے میں دشواری کا سامنا

ہفتہ 15 جون 2019 22:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2019ء) شہر کے گنجان علاقوں میں قائم گڈز ٹرانسپورٹ کے غیر قانونی اڈوں کی بھرمار سے شہری پریشان‘ آمدورفت محال اور شہریوں کو گزرنے میں دشواری کا سامنا ہے‘ انتظامیہ کی غفلت سے دن میں بھاری ٹریفک پر پابندی کے باوجود ان اڈوں پر بھاری ٹرکوں کی آمد جاری ہے۔ ایک اندازے کے مطابق شہر میں غیر قانونی طور پر سو سے زائد اڈے موجود ہیں۔

(جاری ہے)

جہاں ٹرکوں کی آمد کی وجہ سے شہریوں کیلئے پیدل چلنا بھی محال ہو چکا ہے۔ بلاک نمبر 20‘ 23‘ 19‘ لکڑ منڈی‘ مسلم بازار‘ کلیار مارکیٹ‘ فاطمہ جناح روڈ‘ غلہ منڈی میں قائم یہ اڈے عوام کیلئے وبال جان بن چکے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار درخواستوں کے باوجود ان غیر قانونی اڈوں کے خلاف کارروائی نہ ہونا ضلعی حکومت کی ناکامی ہے‘ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے ان اڈوںکو شہر سے فوری طور پر باہر منتقل کیا جائے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں