چیف کمشنر ایف بی آر سرگودھا سے میاں مجتبیٰ نصیر قریشی ایڈووکیٹ کی ملاقات

پیر 17 جون 2019 14:11

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) چیف کمشنر ایف بی آر سرگودھا سردار علی خواجہ سے نائب صدر سرگودہا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میاں مجتبیٰ نصیر قریشی ایڈووکیٹ کی ملاقات۔اس موقع پر چیف کمشنر ایف بی آر سردار علی خواجہ نے کہا کہ عوام کے ٹیکسز کی ادائیگی سے ملک کے اندرخوشحالی اور بہتری آئے گی ‘ حکومت پاکستان نے ایمنسٹی سکیم 2019ء کا اجراء کر دیا ہے ‘ غیر ظاہر شدہ اور بے نامی اثاثے ظاہر کرنے کا آخری موقع 30 جون ہے ‘ ٹیکسز کی ادائیگی نہ کرنیوالے افراد کی مختلف اداروں کے ذریعے معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں‘ بروقت ٹیکسز کی ادائیگی ہمارا قومی فریضہ ہے ‘ تاجر حضرات ایمنسٹی سکیم سے بھرپور استفادہ حاصل کریں‘ ایف بی آر نے ٹیکسز کی ادائیگی کے حوالے سے سیمینار اور آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے‘ ایف بی آر عوام دوست ادارہ ہے ‘ عوام بلا خوف ہم سے رابطہ کرے‘ تاجر اور عوام ٹیکسز کی ادائیگی کو یقینی بنانے اور بے نامی جائیدادوں کو ایمنسٹی سکیم کے تحت سامنے لائیں‘ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میاں مجتبیٰ نصیر قریشی ایڈووکیٹ نے چیف کمشنر سردار علی خواجہ ‘ کمشنر تقی قریشی ‘ ڈپٹی کمشنر ظفر جمال بسراء ‘ ڈپٹی کمشنرارشد عزیز کی کارکردگی کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں