غفلت برتنے پر 5 پولیس اہلکار معطل ، مقدمہ درج

بدھ 16 اکتوبر 2019 16:08

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) سرگودھا کے 5 پولیس اہلکاروںکو غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا سے 24 گھنٹے قبل ڈکیتی میں ملوث زخمی حالت میں فرار ہونے والے ملزم ظفر اقبال کے مقدمہ میں غفلت برتنے پر 5 اہلکاروںکے خلاف مقدمہ درج کر کے س معطل کر دیا گیا، جن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اشرف، ہیڈ کانسٹیبل ساجد ،کانسٹیبل مبشر رضا ،کانسٹیبل اکرم اور غلام عباس شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں