ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا چیک اینڈ بیلنس کیلئے تحصیلوں کے دورے کا فیصلہ کرتے ہوئے شاہپور کا تفصیلی دورہ

ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف وارڈز کامعائنہ ،مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کاجائزہ ،ہسپتال میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت

ہفتہ 7 دسمبر 2019 16:55

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نیئر شیخ نے چیک اینڈ بیلنس کے لئے تحصیلوں کے دورے کا فیصلہ کرتے ہوئے شاہپور کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے اس دوران ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف وارڈز کامعائنہ ،مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کاجائزہ لیتے ہوئے ہسپتال میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے تحصیل کے مختلف محکموں کی کارکردگی بارے معلومات حاصل کیں اور ریونیو افسران کو وصولی کے اہداف کو مقررہ مدت کے اندر حاصل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے میونسپل کمیٹی شاہ پور کا دورہ کر کے چیف افیسر کو شہر بھر میں صفائی کے معاملات بہتر بنانے او رمیونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے شہر بھر میں سڑکوں کے پیچ ورک کو بھی مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ جیل شاہپور کے سپرنٹنڈنٹ میاں انصر نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کر کے انہیں اسیران کی اخلاقی تربیت ‘ سیکورٹی وانتظامی معاملات کے بارے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں