سرگودھا میں مقدمہ قتل کا فیصلہ سنادیا گیا‘ مرکزی ملزم کو سزائے موت

جمعرات 12 دسمبر 2019 15:33

سرگودھا میں مقدمہ قتل کا فیصلہ سنادیا گیا‘ مرکزی ملزم کو سزائے موت
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) سرگودھا میں ایڈیشنل سیشن جج نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم کو سزائے موت،چار لاکھ روپے معاوضہ اور دیگر سات ملزمان کو مجموعی طور 170 سال قید سخت کی سزا کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ سائیوال کے علاقہ میں پرانی دشمنی قتل کی رنجش پر رواں سال 15 مارچ 2019 کوذیشان،سعداللہ،حمید،صفدر،فیصل،عامر،عاطف،حسن 8 مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالفین تین افراد منظور، مسعود اور حیدر کو موت کے گھاٹ اتار دیا جس پر تھانہ سائیوال میں درج تہرے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا فرحان مدثر نے مرکزی ذیشان کو سزائے موت چار لاکھ روپے معاوضہ، چھ ملزمان سعداللہ،حمید،صفدر،فیصل،عامر اور عاطف کو 25/25 سال قید سخت اور ملزم حسن کو 20 سال قید سخت کی سزا کا حکم سنایا اس موقع پر موجود ملزمان کو عدالت سے واپس جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں