آئی جی پنجاب شعیب دستگیرنے 6پولیس افسران کے تقرر و تبادلہ کردیئے

جمعرات 23 جنوری 2020 12:30

آئی جی پنجاب شعیب دستگیرنے 6پولیس افسران کے تقرر و تبادلہ کردیئے
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) آئی جی پنجاب شعیب دستگیرنے 6پولیس افسران کے تقرر و تبادلہ کردیئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کے احکامات پر ایس ڈی پی او جڑانوالہ فیصل آباد عبدالخالق کو ایس ڈی پی او پیپلز کالونی فیصل آباد،ایس ڈی پی او پیپلز کالونی فیصل آباد بلال محمو د سلہری کوایس ڈی پی او جڑانوالہ،ایس ڈی پی او سرورروڈ لاہورفخر بشیر راجہ کو ایس ڈی پی او ملکوال منڈی بہاوالدین،ایس ڈی پی او ملکوال منڈی بہاوالدین سید نذر عباس کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لگا دیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر مظفر گڑھ محمد اشرف کی خدمات مزید تعیناتی کے لئے ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب کے سپرد ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی محمد انور کی خدمات مزید تعیناتی کے لئے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب لاہور کے سپرد کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں