غ*سرگودھا ، حکومت کا پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نظام غیر فعال ہونے پر تشویش کااظہار

اتوار 25 اکتوبر 2020 18:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر اپ لوڈ کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا تاکہ براہ راست نگرانی کے ذریعے اشیاء خوردونوش کی مناسب قیمتوں پر دستیابی ، گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے مگر سرگودھا کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے ساتھ ساتھ یہ آن لائن سسٹم مکمل طور پر غیر فعال ہیںجس پر صوبائی حکومت نے تشویش کا اظہار کیا ہے ، ذرائع کے مطابق ڈی جی انڈسٹریز نے ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر آن لائن مانیٹرنگ سسٹم اور مجسٹریٹس کو فعال کر کے مطلوبہ اہداف ہر ممکن پورے کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں