سرگودھا،صوبائی حکومت و سرکاری محکموں کے زیراستعمال اور حالیہ دو سالوں کے دوران واگزار کروائی گئی اراضی کا ریکارڈ آن لائن کرنے کے لئے ضلعی سطح پر سپیشل ویجی لینس سیل فعال کرنے کی ہدایات

بدھ 2 دسمبر 2020 22:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2020ء) صوبائی حکومت و سرکاری محکموں کے زیراستعمال اور حالیہ دو سالوں کے دوران واگزار کروائی گئی اراضی کا ریکارڈ آن لائن کرنے ضلعی سطح پر سپیشل ویجی لینس سیل فعال کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ،جبکہ سرکاری اراضیوں کو نئے سرے سے لیز پر دینے اور استعمال کے معاملات کے علاوہ واگزار کروائی گئی جگہوں پر دوبارہ قبضوں کی روک تھام کیلئے مانیٹرنگ کا مربوط نظام لانے کیلئے اقدامات کا آغاز بھی کر دیا ہے جس کے تحت ضلعی سطح پراینٹی کرپشن اور ضلعی انتظامیہ کے افسران پر مشتمل سپیشل ویجی لینس سیل قائم کئے جائیں گے ،اس سلسلہ میں متعلقہ شعبوں کے ضلعی افسران سے مطلوبہ تفصیلات طلب کر لی گئیں اور جلد از جلد عملدرآمد یقینی بنانے کا کہا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں