حکومت اپوزیشن کے دبائو میں نہیں آئیگی ، ممتاز اختر کاہلوں

پیر 18 جنوری 2021 17:30

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2021ء) حکومت اپوزیشن کے دبائو میں نہیں آئیگی ،وطن ِعزیز کی حفاظت کیلئے پاکستان تحریک ِانصاف کی حکومت کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔پاکستان تحریک ِانصاف کی حکومت عوامی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک ِانصاف ممتاز اختر کاہلوں نے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان مافیا کے چنگل سے آزاد ہونے چلا ہے اور لوٹی گئی دولت بھی واپس آرہی ہے ،ملکی خسارہ 13 سال کی کم ترین سطح پر آگیا ہے اور انشا اللہ مزید خسارہ کم ہوگا۔ ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ دھرنے اور اپوزیشن کا احتجاج عوام نے دیکھ لیا یہ کسی طرح بھی ملکی ترقی نہیں چاہتے جس کی وجہ سے عوامی مسائل بڑھ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں