ہر شخص کے لیے اسوہ حسنہ پر عمل ہی کامیابی کا ضامن ہے‘ڈی پی او سرگودھا

سرگودھا پولیس کے زیراہتمام سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انعقاد کیا گیا

پیر 18 اکتوبر 2021 13:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) سرگودھا پولیس کے زیراہتمام سیرت النبی ﷺکانفرنس میں مقررین نے حضوراکرم ﷺ کے اسوہ حسنہ اور آپﷺ کی تعلیمات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔زرائع کے مطابق پولیس کے زیر اہتمام سیرت کانفرنس میں ڈی پی او ذوالفقار احمد نے کہا کہ ہر شخص کے لیے اسوہ حسنہ پر عمل ہی کامیابی کا ضامن ہے۔

(جاری ہے)

آپﷺ پوری انسانیت کے لیے رحمت بن کر آئے ،دنیا اور آخرت کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ ہم حضور پاک ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں۔ مفتی محمد فراز عطاری نے کہا کہ آپﷺ نے دنیا کو امن،محبت رواداری،بھائی چارے اور تحمل و برداشت کا پیغام دیا ہے آپﷺ کا اخلاق ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے، آپﷺ کی تعلیمات کے مطابق دین اچھے اخلاق کا نام ہے، آپﷺ کے فرامین کے مطابق زندگی گذاریں تاکہ ہم زندگی کے ہر میدان میں کامیابی و کامرانی حاصل کرپائیں۔ کانفرنس کے آخر میں ملک پاکستان کی سلامتی و بقاء اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں