سرگودھا ریجن میں صحت کے شعبہ میں اہداف کی بروقت تکمیل ،صوبہ میں شاندار کارکردگی پر ضلعی افسران ڈاکٹرز کو تعریفی اسناد دی گئیں

ہفتہ 4 دسمبر 2021 17:27

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) سرگودھا ریجن میں صحت کے شعبہ میں اہداف کی بروقت تکمیل اور صوبہ میں شاندار کارکردگی میں پہلی پوزیشنز حاصل کرنے والے ضلعی افسران ڈاکٹرز کو تعریفی اسناد دی گئیں۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن شہباز حسین نقوی نے صحت کے شعبہ میں دیئے گئے اہداف کی بروقت تکمیل اور صوبہ بھر میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشنز حاصل کرنے پر چیف ایگزیکٹو ضلعی ہیلتھ اتھارٹی بھکر ڈاکٹر را محمد سلیمان،سی ای او ہیلتھ میانوالی ڈاکٹر رائے سمیع اللہ اور سی ای او ہیلتھ اتھارٹی سرگودہا ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

اس تقریب میں بتایا گیا کہ سی ای او ہیلتھ بھکر ڈاکٹر را محمد سلیمان کو صوبہ بھر کے سی ای اوز کو دیئے گئے اہداف میں مسلسل 7مرتبہ ٹاپ کرنے پر تعریفی سند سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح سی ای ا و ہیلتھ میانوالی ڈاکٹر رائے سمیع اللہ کو کورونا ویکسینیشن میں صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے تعریفی سند دی گئی جبکہ سی ای او ہیلتھ سرگودہا ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی کو دیئے گئے مختلف اہداف میں ٹاپ آنے پر تعریفی سند سے نوازا گیا۔ تینوں سی ای اوز کوشاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی نے اس امید کا اظہار کیاکہ وہ آئندہ بھی اس جذبہ کے تحت کام کر ینگے۔ یاد رہے کہ سابق کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے سی ای اوز کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں