سرگودھا، مقدمہ قتل کا فیصلہ سنادیا گیا، ،ملزم کو سزائے موت ،ساتھی کو 25سال قید با مشقت ،30لاکھ روپے معاوضہ کی سزا کا حکم

ہفتہ 21 مئی 2022 23:41

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد ریاض بھٹی نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم کو سزائے موت اور ساتھی ملزم کو 25 سال قید با مشقت اور مجموعی طور پر 30 لاکھ روپے معاوضہ کی سزا کا حکم سنادیا جبکہ مقدمہ میں ملوث دیگر چار ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے موضع بھکی خورد کے محمد فیاض وغیرہ نے قتل کی دیرینہ دشمنی پر 22 اپریل 2019 کو اندھا دھند فائرنگ کر مخالف ریاض کو قتل کردیا جس پر تھانہ صدر بھلوال پولیس نے مقتول ریاض کے بھائی باہلی خان کی رپورٹ پر مقدمہ قتل و اقدام قتل کی دفعات 324/302 /144/148، اور 109 کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

گزشتہ روز فاضل کے جج محمد ریاض بھٹی نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئیملزم فیاض کو سزائے موت جبکہ طارق محمود کو 25 سال قید با مشقت اور مجموعی طور پر 30 لاکھ روپیہ معاوضہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ مقدمہ میں ملوث دیگرچار ملزمان فخر عباس، عارف محمود،محمد ریاض اور محمد اشرف کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں