اشتہاری مجرمان وعدالتی مفروران کے خلاف کارروائی،8 گرفتار

اتوار 22 مئی 2022 15:10

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) سرگودھاپولیس نے اشتہاری مجرمان وعدالتی مفروران کے خلاف کارروائی کے دوران 8ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ کینٹ پولیس نے ملزم عمران،تھانہ شاہ پور سٹی پولیس نے غلام مرتضی اور تھانہ سلانوالی پولیس نے شمشاد،عبدالرزاق اور ندیم کو گرفتارکرلیا ہے ۔ اسی طرح عدالتی مفروران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بھیرہ پولیس نے امیر،تھانہ کوٹ مومن پولیس نے عامر اور تھانہ جھاوریاں پولیس نے عدنان کو گرفتارکرلیا ہے ۔ گرفتارملزمان کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں