سرگودھا، زیر تعمیر طویل اوور فلائی 47 پل کے کام میں سست روی کا نوٹس

کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو تعمیراتی کام کو تیز ، ایک سائڈ کو ٹریفک کے بہا ئوکیلئے فوری مرمت کرکے بحال کرنے کا حکم

ہفتہ 20 اپریل 2024 16:23

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) سرگودھا شہر میں زیر تعمیر طویل اوور فلائی 47 پل کے کام میں سست روی کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو تعمیراتی کام کو تیز کرنے کے ساتھ عوام کی سہولت کے لیے ایک سائڈ کو ٹریفک کے بہا کے لیے فوری مرمت کرکے بحال کرنے کا حکم دیا۔اس حوالہ سے منعقدہ اجلاس میں ایس ای روڈ نے بتایا کہ 47 پل زیر تعمیر اوور فلائی کے لیے رواں مالی سال میں 18 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئیجو سو فیصد خرچ کیے جا چکے ہیں اورصوبائی حکومت سے مزید پانچ کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

انہوں نیبتایا کہ زیر تعمیر اوور فلائی پر فیسکو کو چند کھمبے اور تاروں کی منتقلی کے لیے ڈیمانڈ نوٹس کے مطابق پانچ کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کا فیسکو نے ٹینڈر جاری کر دیا ہے جس پر جلد ہی کام شروع کردیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ زیر تعمیر اوور فلائی میں سوئی گیس کی دو مین پائپ لائنز کی تبدیلی کے لیے محکمہ سوئی نادرن کو ایک کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے جارہے ہیں۔

انشااللہ رواں ماہ کے اختتام تک دونوں پائپ لائنز کو منتقل کر دیا جائے گا۔ ایس ای روڈ نے بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ حکام کی عدم دلچسپی کے باعث کنٹونمنٹ بورڈ کے سات مین ہولز اور سیور لائن کی متبادل جگہ تبدیل عمل میں نہیں لائی جا رہی۔ جس کے لئے بار بار رابطہ کے باوجود بورڈ حکام نے تاحال کوئی تخمینہ/ ڈیمانڈ نوٹس نہیں تیار کیا جارہا جبکہ فنڈز موجود ہیں جس پر کمشنر نے کنٹونمنٹ بورڈ حکام کو چوبیس گھنٹے میں تخمینہ تیار کرکے ایکسین ہائی وے کے دفتر طلب کر لیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ جھال چکیاں بائی پاس کے لیے مزید 30 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ کمشنر نے ہائی ویز کے ٹھیکیدار کو کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوالٹی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں