آرپی او کی نئے تعینات ہونے والے ڈی پی اوسرگودہا اور تبدیل ہونے والے ڈی پی او بھکر سے ملاقات

جمعرات 2 مئی 2024 20:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا شارق کمال صدیقی سے نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی سے ملاقات کی ۔ آر پی او شارق کمال صدیقی نے بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا چارج سنبھالنے پر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں آر پی او سے تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع بھکر محمد نوید نے بھی الوداعی ملاقات کی ۔ آر پی او نے اُن کی دوران ِتعیناتی خدمات کو سراہا اور آئندہ نئی تعیناتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ ایس ایس پی محمد نوید نے دوران تعیناتی رہنمائی پرآر پی اوکا شکریہ ادا کیا ۔ ملاقات کے اختتام پر آر پی او نے ایس ایس پی محمد نوید کو الوداعی شیلڈ سے نوازا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی و دیگر پولیس آفیسرز بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں