پاکستان مسلم لیگ ن کو سرگودھا میں مزید فعال کیا جائے گا، چوہدری حامد حمید

جمعرات 2 مئی 2024 16:52

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے اعتماد پر جتنا بھی اللہ کا شکر ادا کروں کم ہے جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے میری اہلیہ کو خواتین کی مخصوص نشستوں پر رکن ِقومی اسمبلی نامزد کیا۔ ترقی کا جو سلسلہ ختم ہوا تھا اس سلسلے کو وہیں سے شروع کیا جائے گا اور سرگودھا میں ترقیاتی کاموں کیلئے جو کچھ کرسکے کرینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما، سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید نے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو سرگودھا میں مزید فعال بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے اور انشاء اللہ کوشش کی جائیگی کہ یونین کونسل کی سطح پرپاکستان مسلم لیگ (ن) کے ورکروں کو وہ عزت و احترام دیا جائے جو اُن کا حق ہے۔ چوہدری حامد حمید نے تمام دوست و احباب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں مبارکباد دی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں