سرگودھا ، بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:23

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) سرگودہا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم گل مواز نے اپنی بیوی کو تشدد کر کے بے دردی سے قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش میں واقعہ گھریلو رنجش پر پیش آیا،وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ شاہ پور صدر نے ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کرملزم کا تعاقب کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرارواقعی سزادلوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں