الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے مواخات پروگرام کے تحت 16مردو خواتین میں چیک تقسیم کئے گئے

منگل 23 اپریل 2024 16:27

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سرگودھا کی طرف سے مواخات پروگرام کے تحت ماہانہ بلا سود قرضہ جات کی تقسیم کے حوالہ سے 16مردو خواتین میں چیک تقسیم کیے گئے۔اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی قائم مقام صدر الخدمت فاؤنڈیشن سرگودھا ڈاکٹر محمد فاروق تھے۔اس موقع پر چوہدری عامر محمود چیمہ نیشنل ڈائریکٹر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان، شمس نوید چیمہ، میاں انعام الحق، محمد سلیم، محمد زبیر،اسحاق خان سمیت الخدمت فاؤنڈیشن سرگودھاکے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ مالی مشکلات کا شکار افراد کو کاروبار شروع کرنے اور پہلے سے جاری کاروبار کو وسعت دینے کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن مالی تعاون کر تا ہے تا کہ بے روز گار افراد اپنا کاروبار شروع کر کے اپنے اہل ِخانہ کی کفالت کر سکیں۔الخدمت کی جانب سے مواخات پروگرام کا مقصد لوگوں کو نہ صرف مالی تعاون فراہم کرنا ہے بلکہ اس کا بنیادی مقصد لوگوں کو دیگر بینکاری سسٹم کا حصہ بن کر سود جیسی لعنت سے بچانا ہے۔مقررین نے کہاکہ مواخات پروگرام کے تحت اب تک ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے،ضرورتمند افراد کی مدد کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں