مسلم لیگ (ن) ہی عوام کو مسائل سے نکال سکتی ہے،رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

منگل 23 اپریل 2024 16:27

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی عوام کو مسائل سے نکال سکتی ہے، عوام نے انتخابات میں پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانیے کو مسترد کر دیا اور مسلم لیگ (ن)پر اعتماد کا اظہار کیا، ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور انکے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غنڈہ گردی ، نفرت اور ذاتی دشمنیوں پر مبنی سیاست کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہیں ،ہمارا ملک دھونس ، دھاندلی اور تشدد کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا ، مثبت رویوں کو فروغ دیکر ہم سب کو آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن )کے امیدواروں کی ملک بھر کے مختلف حلقوں سے کامیابی سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن)کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں