سرگودھا ،لین دین کے تنازعہ پرفائرنگ سے نوجوان قتل

منگل 23 اپریل 2024 17:23

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) سرگودہا کی تحصیل بھیرہ کے نواحی علاقہ نصیر پور خورد میں لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیاگیا۔تھانہ بھیرہ پولیس کے مطابق مقتول محسن شہزاد اپنے ڈیرہ پر موجود تھاکہ اسی اثنا میں غلام عباس وغیرہ مسلح ہوکر آئے اور فائرنگ کر کے محسن شہزاد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اورفرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

فائرنگ کی ذر میں آکر ڈیرہ پر موجودایک بھینس بھی ہلاک ہوگئی۔ واقع کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ اوتھانہ بھیرہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اورمقتول محسن شہزاد کی نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ منتقل کردیا اورپوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی ۔ پولیس نے 4 افرادکے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔مزیدتفتیش جاری ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں