سرگودھا پولیس کے گھر پرچھاپہ میں دل کا دورہ پڑنے سے گھر کا سربراہ دم توڑ گیا،لواحقین کا پولیس کے خلاف احتجاج

بدھ 24 اپریل 2024 14:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) سرگودھا پولیس کے گھر پرچھاپہ میں دل کا دورہ پڑنے سے گھر کا سربراہ دم توڑ گیا جس کے ورثاء نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دیا جس کا نوٹس لیتے ہوئے حکام نے مقدمہ کے اندراج اور نعش کا پوسٹمارٹم کروا کر تحقیقات کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق جھنگ روڈ کے اڈہ چاوے والا پر مقامی پولیس نے درخواست گزار خاتون کوثر بی بی کے ہمراہ حیدر علی کے گھر گئی جس میں اہلخانہ کو حراساں کرنے کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے شہری حیدر علی کا باپ علی محمد ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا جس کے ورثائ نے پولیس گردی قرار دے کر نعرے بازی کر کے احتجاج کرتے ہوئے مین روڈ بلاک کر دیا۔

جس پر ایس پی انوسٹگیشن فرحان اسلم موقع پر پہنچ گے جنہوں نے نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال بجھوا کر معاملہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا اور بتایا گیا کہ حیدر علی کے دریافت کے لئے گھر گئی۔ جس پر پولیس تشدد کا الزام حقائق کے برعکس ہے لیکن اہلخانہ کی داد رسی کے لئے ان کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے نعش کا پوسٹمارٹم کروایا جا رہا ہے جس کی رپورٹ آنے پر انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں