فیس بک پر دوستی ، امریکن دوشیزہ نے سرگودھا پہنچ کر اسلام قبول کر لیا،شادی کی تیاریا شروع

امریکی دوشیزہ نے مقامی مدرسہ میں عالم دین قاضی نگاہ مصطفے کے ہاتھوں کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا

بدھ 24 اپریل 2024 17:49

فیس بک پر دوستی ، امریکن دوشیزہ نے سرگودھا پہنچ کر اسلام قبول کر لیا،شادی کی تیاریا شروع
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) فیس بک پر دوستی کے محبت میں بدلنے پر شادی کے لئے پاکستان آنے والی امریکن دوشیزہ نے سرگودھا پہنچ کر عالم دین کے ہاتھوں کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیااور جوڑے کے درمیان شادی کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے نوجوان عمار سے فیس بک پر امریکن دوشیزہ ایرینے پوریسن سے دوستی محبت میں بدل گئی اور بات شادی تک چل نکلی تو امریکن دوشیزہ نے پاکستان آنے پر گزشتہ روز سرگودھا پہنچ کر اپنے محبوب کے ہمراہ مقامی مدرسہ میں عالم دین قاضی نگاہ مصطفے کے ہاتھوں کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا جس پر اس کا اسلامی نام صرف ایرینے رکھ دیا گیا جس کو اسلام قبول کرنے پر اہل اسلام نے خوش آمدید کہا اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کے لئے تعلیم قرآنی کی ترغیب دی اس جوڑے کے درمیان شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں