نمازجمعہ کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات

جمعہ 26 اپریل 2024 15:18

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) سرگودھا پولیس کی جانب سے نماز جمعہ کے سلسلہ میں ضلع بھر میں مساجداور امام بارگاہوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میں موجود اہم مساجداور امام بارگاہوں پر سرگودھا پولیس کے پانچ سو سے زائد مسلح پولیس افسران نے ڈیوٹی سرانجام دی،ایلیٹ فورس اور محافظ اسکواڈکے جوان اہم مساجداور اہم امام بارگاہوں کے اردگرد گشت کناں رہے اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان بھی الرٹ رہے۔نماز جمعہ میں شامل ہونے والے ہر شخص، گاڑی، موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیاگیا۔ علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹرکا بھی استعمال یقینی بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں