سرگودھا،پسند کی دوسری شادی کی ضد پر بھائی نے کزن کی مدد سے 25 سالہ بہن کو تھل کینال میں پھینک کر قتل کر دیا

بدھ 1 مئی 2024 16:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) پسند کی دوسری شادی کی ضد پر بھائی نے کزن کی مدد سے 25 سالہ بہن کو تھل کینال میں پھینک کر قتل کر دیا جس کی نعش کو برآمد کر کے پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ دریاخان میں پسند کی دوسری شادی کے اظہار پر حقیقی بھائی نے کزن کے ساتھ مل کر 25 سالہ بہن کو کار میں سوار کر کے تھل کینال میں پھینک دیا اور فرار ہو گے جس کے ڈوب جانے کی اطلاع پرریسکیو 1122 نے سرچ آپریشن کر کے طویل جدوجہد کے بعد مقتولہ خاتون کی نعش کو تلاش کر کے تھل کینال سے نکال کر پولیس کے سپرد کر دیا جس کو پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے معاملہ کا سراغ لگا کر دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں