سرگودھا فیصل آباد روڈ کو کشادہ کرنے کےلئے سروے شروع

پیر 13 مئی 2024 17:19

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ سرگودھا فیصل آباد روڈ کو کشادہ کرنے کےلئے سروے شروع ہوچکا ہے اور آئندہ بجٹ میں اس روڈ کو کشادہ کرنے کیلئے فنڈز مختص کردیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 47پل سے فیصل آباد بائی پاس تک روڈ کو بھی اس میں شامل کروانے کیلئے درخواست کریں گے تاکہ اس روڈ پر بڑھتے ہوئے ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے اور حادثات سے بچاؤ میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ سرگودھا آبادی کے لحاظ سے جس تیزی کیساتھ بڑھ رہا ہے تمام لوگوں کو شہر ہی نہیں بلکہ ضلع کی ڈویلپمنٹ کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ سرگودھا شہر کی تمام سڑکوں کو کشادہ کرنے کیساتھ ساتھ سیوریج، پینے کے صاف پانی اور دیگر انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اب ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو چاہیئے کہ ملکی تعمیر و ترقی اور استحکام کیلئے ہم سب آگے آئیں اور اپنے شہر کی ترقی کیلئے مل جل کر کام کریں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں