پنجاب حکومت سرگودھا میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بنانے جا رہی ہے، کمشنر سرگودھا

پیر 13 مئی 2024 17:33

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) کمشنر سرگودھا محمد اجمل بھٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا ہے کہ پنجاب حکومت سرگودھا میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بنانے جا رہی ہے،چاروں ڈپٹی کمشنرز اس ضمن میں اپنی تیاریاں فوری مکمل کریں کیونکہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کا لینڈ مارک منصوبہ ہے۔ کمپنی گھروں سے کوڑا اُٹھائے گی اور اس آپریشن کے لیے کمپنی کو افرادی قوت، مالی وسائل و مشینری اور دیگر ضروریات متعلقہ میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیاں اور ضلع کونسلز فراہم کریں گی۔

ہر ضلع میں 5 لینڈ فلتھ سائٹ کی نشاندہی کی جائے اور تمام میونسپل کمیٹیوں کے عملہ صفائی کی تفصیل ان کی تنخواہوں پر آنے والے اخراجات اور صفائی آپریشن میں استعمال ہونے والی مشینری کی فہرستیں فوری تیار کی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کمپنی کے قیام پر تمام چیزیں ان کے سپرد کی جائیں تاکہ صفائی آپریشن بغیر کسی رکاوٹ کے شروع ہو سکے۔کمشنر نے کہا کہ کمپنی سڑکوں، گلی محلوں اور بازاروں کی صفائی اور اوپن ڈرین کی ڈی سلٹنگ کی پابند ہوگی جبکہ سیور یج سسٹم کی بحالی متعلقہ میونسپل کمیٹیوں کے ہی ذمہ ہوگی۔

کمشنر کا کہنا تھا کہ ایس ڈبلیو ایم کے قیام سے صفائی ستھرائی کے حوالے سے عوام کو خاطر خواہ ریلیف مل سکے گا۔ میونسپل اداروں کا کام صرف سیوریج کی بہتری پر مرکوز ہوگا جس کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں