سرگودہا،سکولوں میں پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

منگل 14 مئی 2024 16:08

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) سرگودھا سمیت ضلع بھر میں گرمی کی شدت کو مد نظر رکھتےہوئے تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ گرمی کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے سکولوں میں پینے کے پانی اور بجلی کا بہترین نظام قائم رکھنے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں جائےگی تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تعلیمی اداروں میں فراہم کی جانےوالی سہولیات کا جائزہ لیں اور اس میں غفلت کے مرتکب افراد کی رپورٹ متعلقہ محکمے کو کریں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں