مذہبی ہم آہنگی اتحاد واتفاق کا ماحول برقرار رکھنے میں تمام مسالک کے علما ء کرام کی خدمات مثالی ہیں، ڈی پی اوسرگودہا

منگل 14 مئی 2024 16:11

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) اظہارڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ مذہبی ہم آہنگی اتحاد واتفاق کا ماحول برقرار رکھنے میں تمام مسالک کے علما ء کرام کی خدمات مثالی ہیں،جنہوں نے ہمیشہ امن اور ملکی سلامتی کو مقدم رکھا۔ علماء کرام بردباری او رمذہبی رواداری کاپیغام سماج میں نچلی سطح تک پہنچائیں تاکہ اتحاد واتفاق کی فضا قائم رہے۔

ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے ضلعی امن کمیٹی کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی شر انگیزی ، فرقہ واریت او رمذہبی منافرت کو ہر گز برداشت نہیں کیاجائے گا۔ اُنہوں نے کہا آج کل سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے باعث مسائل جنم لے سکتے ہیں جن کے فوری حل کے لیے امن کمیٹی کا کردار انتہائی اہم ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈی پی اونے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ انتظامی اداروں،پولیس اور مذہبی اکابرین کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط و مستحکم بنایا جائے گا تاکہ لوگ اپنے عقائد کے مطابق زندگیاں بسر کر سکیں۔وفد میں شریک ممبران ِامن کمیٹی نے کہا کہ تمام علماء کرام او ر انتظامی ادارے امن کے قیام کےلئے ایک پیج پر ہیں کیونکہ اسلام وملک دشمن عناصرہمارے اتحاد میں رخنہ اندازی کر کے بد امنی پھلانے کی کوشش کرسکتے ہیں جسے ناکام بنانے کیلئے ہمیں اپنی ذُمہ داریوں کا بخوبی احساس ہے۔اس موقع پرملک وقوم کی سلامتی وخوشحالی،اتحاد واتفاق،امن وامان کی اسلامی او رمذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں