سرگودھاکمشنر کی ہدایت پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن ، متعدد دکانیں سرکاری پلازوں کے سینکڑوں الاٹیوں کی پراپرٹیز کو سیل کر دیا گیا

منگل 14 مئی 2024 16:24

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے ایڈمنسٹریٹرو کمشنر سرگودھا کی ہدایت پر ناجائز تجاوزات کے خلاف مڈ نائٹ آپریشن میں متعدد دوکانات کے ساتھ سرکاری پلازوں کے سینکڑوں الاٹیوں کی پراپرٹیز کو سیل کر دیا گیا جنہوں نے اپنی دوکانات کے آگے سرکاری جگہ کو لاکھوں روپے ماہانہ کرایہ پر دے کر تجاوزات میں اضافہ کر رکھا ہے جہنوں نے اس کاروائی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کی کال دینے کے لئے آپس میں مشاورت شروع کر دی۔

زرائع کے مطابق شہر کے تمام بازاروں اور سرکاری پلازہ جات میں عوام کی گزرگاہوں کی سرکاری جگہوں پر قبضہ کر کے ماہانہ کرایہ پر دے کر لاکھوں روپے بھتہ لینے کا نوٹس لیتے ہوئے میونسپل کارپوریشن نے ایڈمنسٹریٹر و کمشنر محمد اجمل بھٹی کی ہدایت پر مڈنائب آپریشن میں اردوبازار سمیت مختلف بازاروں میں درجنوں دوکانات کے ساتھ سرکاری پلازہ شیر دل مارکیٹ بلاک 3 اور پنجاب شاپنگ سنٹر بلاک 2 کے سینکڑوں الاٹیوں کی پراپرٹیز کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

جہنوں نے اپنی دوکانات کے آگے کئی کئی فٹ سرکاری جگہ پر ایک عرصہ سے قبضہ کر کے اسے لاکھوں روپے ماہانہ بھتہ پر دے کر تجاوزات میں اضافہ کر رکھا تھا جنہوں نے گزشتہ روز اس اچانک کاروائی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے ظلم و زیادتی قرار دیا اور ہڑتال کی کال دینے کے لئے آپس میں مشاورت شروع کر دی۔جبکہ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے واضع کیا کہ شہر سے تجاوزات کے مکمل خاتمہ تک کاروائی جاری رکھیں گے اور مذاحمت کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں