ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا کا تحصیل سلانوالی کا دورہ،اراضی ریکارڈ سنٹر کا جائزہ لیا

منگل 14 مئی 2024 16:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) اورنگزیب حیدر خان نے گزشتہ روز تحصیل سلانوالی کا دورہ کیا۔ اُنہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کر کے سنٹر پر شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور سائلین سے ملاقات کرکے عملے کے اخلاق سمیت دیگر امور بارے آگاہی لی۔ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 میں انٹرمیڈیٹ کے جاری امتحانات کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اُمیدواروں کی رول نمبر سلپس چیک کیں اور سیکورٹی سمیت نقل مافیا کی روک تھام کےلئے کیے اقدامات بھی چیک کیے۔علاوہ ازیں اُنہوں نے تحصیل ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور مختلف وارڈز میں جاکر مریضوں کی عیادت کی۔ اُنہوں نے مریضوں کو فراہم کردہ صحت عامہ کی سہولیات کا جائزہ اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائینہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے "ستھرا پنجاب مہم" کے سلسلہ میں سلانوالی کے نواحی گاؤں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں سلانوالی کے دیہی علاقوں میں اس مہم کے تحت انجام دی جانے والی سرگرمیوں بارے بتایا گیا۔ دودہ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر اور متعلقہ تحصیل افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں