پی ایس اے اُمیدواران کا بھرتی عمل مکمل،2 اُمیدوار کامیاب

بدھ 15 مئی 2024 14:29

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) سرگودھا میں پولیس سٹیشن اسسٹنٹ (پی ایس اے)اُمیدواران کی بھرتی کاعمل مکمل کرلیا گیاہے۔جس میں 2 اُمیدوار کامیاب ہوئے جن کاتعلق سرگودہا ڈویژن کے ضلع میانوالی سے ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس میں بطور ِپی ایس اے سلیکشن کا مرحلہ مکمل ہو گیا جس میں دو اُمیدوار بطور پی ایس اے منتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

ریجنل پولیس آفیسرسرگودہا شارق کمال صدیقی کی زیر ِصدارت سلیکشن بورڈ نے اُمیدواروں کا انٹرویو کرنے کے بعد حتمی فہرست جاری کی سلیکشن بورڈ کے دیگر ممبران میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودہا اسد اعجاز ملہی اور ایس پی آر آئی بی اظہر یعقوب شامل تھے۔ کامیاب ہونے والے اُمیدواران میں ذیشان علی اور محمد فیضان خان شامل ہیں۔ اس موقع پر آر پی او شارق کمال صدیقی نے کامیاب ہونے والے اُمیدواران کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ بھرتی 100 فیصد میرٹ پر ہوئی ہے جس میں اُمیدوار کی صلاحیت پرکھنے کے لیے دیے گئے طریقہ کار پر عمل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں