سرگودہا،غیرت کے نام پر بہن کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

بدھ 15 مئی 2024 15:12

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) سرگودھا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کرنے والے ملزم کوتین گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ لکسیاں پولیس شعیب سکندر اور اُن کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی حمزہ کو 3گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ لکسیاں پولیس شعیب سکندر نے کہاکہ گرفتار ملزم کے خلاف ٹھوس شہادتوں کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ایس ایچ او تھانہ لکسیاں پولیس نے کہاکہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی یا قتل و غارت کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں