سرگودہا کی ضلعی انتظامیہ کا ایرانی تیل و پیڑول کی غیر قانونی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 3 گودام سیل

بدھ 15 مئی 2024 17:41

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) سرگودہا کی ضلعی انتظامیہ نے ایرانی تیل و پیڑول کی غیر قانونی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹر) ارشد احمد وٹو کی قیادت میں چھاپہ مار ٹیم نے لاری اڈا پر کارروائی کرتے ہوئے تین گوداموں بٹ برادز، شاہ برادز اور ٹرانسپوٹ گڈز سے ہزاروں لیٹر ایرانی تیل و پٹرول قبضہ میں لے کر گوداموں کو سیل کرکے مالکان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے استغاثہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن بھجوا دیا ہے۔

اے ڈی سی کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)اورنگزیب حیدر خان کی ہدایت پر سمگل شدہ پٹرول و آئل فروخت کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالینس پالیسی اختیار کی گئی ہے اور خفیہ اطلاعات پر روزانہ کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مکروہ دھندہ میں ملوث افراد بعض آجائیں بصورت دیگر جیل جانے کے لیے تیار رہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں