ملتان اور سرگودھا کے درمیان ساندل ایکسپریس کا آغاز جلد ہوگا،ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

جمعرات 16 مئی 2024 15:34

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ ملتان اور سرگودھا کے درمیان ساندل ایکسپریس کا آغاز جلد ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حلقے کی ترقی کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں فنڈزفراہم کر رہی ہیں کیونکہ اس وقت ہم سب کی توجہ صرف اور صرف شہریوں کے مسائل کے حل پر ہے جس کے لئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے بعد یہ حلقہ ضلع کے تمام حلقوں میں مثالی ہوگا، اس وقت ان کے حلقے میں پینے کے صاف پانی ،سیوریج، بجلی، گیس، تعلیم اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوششیں جاری ہیں ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں