ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا حافظ محمد عمران کی زیر نگرانی کھلی کچہری کا انعقاد

جمعرات 16 مئی 2024 17:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھاحافظ محمد عمران نے ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف اینٹی کرپشن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سائلین کی شکایات سنی اور موقع پر احکامات دیئے۔انہوں نے افسران سے کہاکہ کھلی کچہری میں موصول ہونے والی درخواستوں کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کر کے رپورٹ پیش کریں۔انہوں نے کہاکہ میرے دروازے چوبیس گھنٹے عوام کے لیے کھلے ہیں ، عوام کی دادرسی میرٹ پر کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں