سرگودھا ،بیوہ عورت کو کار میں لفٹ دے کر اجتماعی زیادتی ،8سالہ بچے کو اوباش نے بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا

جمعرات 16 مئی 2024 19:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) سرگودھا میں بیوہ عورت کو کار میں لفٹ دے کر اجتماعی زیادتی اور 8 سالہ بچے کو اوباش نے بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ خاتون کو بچوں کے ساتھ اور دوشیزہ کو اغوا کر لیا گیا جن کی اطلاع پر پولیس بدفعلی کے ملزم کو حراست میں لیکر دیگر کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے چک 85 جھال کے قریب تین کار سواروں نے چنیوٹ کی بیوہ عورت(ن) کو لفٹ دی اور باری باری زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے فرار ہو گے۔

اسی طرح چک 90 جنوبی میں 8 سالہ بچے ناصر زبیر کو اوباش نے قبرستان کے قریب بدفعلی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوتے ہوئے لوگوں نے پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا۔جبکہ شہر کے علاقہ یونیورسٹی روڈ پر اوباش افراد نے 16 سالہ طالبہ(الف) کو اٹھا کر غائب کر دیا۔اسی طرح جھاریاں میں چار اوباش افراد نے خاتون(م)کو دو بچوں سمیت اغوا کر لیا۔پولیس واقعات میں مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں