سرگودھا ،نوجوان نے جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے ایک کزن کو قتل ، دوسرے کو زخمی کردیا

جمعہ 17 مئی 2024 19:48

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) سرگودھا میں نوجوان نے جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے کزن کو قتل اور اس کے بھائی کو شدید زخمی کر دیا اور موٹر سائیکل سوار ساتھی کے ہمراہ فرار ہو گیا پولیس نے مقتول اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دی اور مقدمہ قتل درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے چک 71 شمالی فاطمہ جناح کالونی میں نوجوان اظہر عباس نے جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے اپنے کزن اسد عباس کو قتل اور اس کے بھائی تجمل عباس کو شدید زخمی کر دیا اور موٹر سائیکل سوار ساتھی کے ساتھ فرار ہو گیا۔

پولیس نے مقتول اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دی پولیس ملزم اور اس کے ساتھی کے خلاف والد کی ایما پر واردات کا مقدمہ قتل درج کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں