سرگودھا،تین تیل گوداموں سے ہزاروں لیٹر ایرانی تیل و پٹرول قبضہ میں لے کر سٹور سیل،مقدمات درج

ہفتہ 18 مئی 2024 17:58

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) ضلعی انتظامیہ نے ایرانی پیڑول وآئل کی غیر قانونی فروخت کے خلاف کریک ڈائون میں لاری اڈا پر چھاپہ مار کر تین تیل گوداموں سے ہزاروں لیٹر ایرانی تیل و پٹرول قبضہ میں لے کر سٹورز کو سیل کر دیا اور مالکان کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے۔اس حوالے سے چھاپہ مار ٹیم نے بتایہاکہ سمگل شدہ پٹرول و آئل فروخت کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالینس پالیسی اختیار کی گئی ہے اور روزانہ کی بنیاد پرکارروائی کی جا رہی ہے اس لئے دوکانداروں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ اس مکروہ دھندہ میں ملوث افراد باز آجائیں بصورت دیگر جیل جانے کے لیے تیار رہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں