سرگودھا،تیز رفتار کار اور ٹرک کی کراسنگ میں موٹر سائیکل سوار ماں جاں بحق ، باپ بیٹا زخمی

ہفتہ 18 مئی 2024 18:06

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) تیز رفتار کار اور ٹرک کی کراسنگ میں موٹر سائیکل سوار ماں جاں بحق اور باپ بیٹا شدید زخمی ہو گے جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ ایم ایم پر روڈ پر تیز رفتار کار اورتیز رفتار ٹرک کی کراسنگ میں موٹرسائیکل پر سوار ماں جاںبحق اور باپ بیٹا شدید زخمی ہوگے جو موٹر سائیکل پر سوار ہو کرلیہ کے علاقہ فتح پور سے بھکر اپنے رشتہ داروں کو ملنے رہے تھے کہ حادثہ میں ماں تیز رفتار ٹرک تلے کچلے جانے سے موقع پر دم توڑ گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں