آر پی او اور کمشنرسرگودہا کی شہید میجر بابر خان کےلواحقین سے تعزیت

ہفتہ 18 مئی 2024 20:22

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) آر پی او شارق کمال صدیقی اور کمشنر محمد اجمل بھٹی نے شہید میجر بابر خان کے گھر جا کر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔آر پی او شارق کمال صدیقی اور کمشنر محمد اجمل بھٹی بلوچستان کے علاقہ ژوب میں شہید ہونے والے میجر بابر خان کے گھر گئے اور ان کے والد نور خان اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے شہید میجر کے بچوں سے ملاقات کی اور انہیں پیار کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہید میجر بابر خان نیازی نے جس جوانمردی اور بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے جام شہادت نوش کیا اس پر پوری قوم ان کی احسان مند ہے۔انہوں نے شہید کے والد کے حوصلہ اور ہمت پر داد دی۔ اس موقع پر ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں