سرگودھا میں لیڈی پولیس اہلکار کی جگہ ڈیوٹی کرنے والی جعلی لیڈی پولیس اہلکار گرفتار

جمعرات 23 مئی 2024 15:12

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) سرگودھا میں لیڈی پولیس اہلکار کی جگہ ڈیوٹی کرنے والی جعلی لیڈی پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے غیر حاضر اور جعلی ملازمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور پولیس مزید پوچھ گچھ کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول ساہیوال میں تعینات لیڈی پولیس کانسٹیبل سمیرا پروین ڈیوٹی سے غیر حاضر تھی کہ اس کی جگہ ایک غیر سرکاری پرائیویٹ جعلی پولیس اہلکار اقصیٰ فیاض وردی پہن کر ڈیوٹی کر رہی تھی جسے گرفتار کر لیا اور تھانہ ساہیوال پولیس غیر حاضر اور جعلی پولیس اہلکار کے خلاف درج 170 PPC اور171 PPC مقدمہ درج کر کے مذید پوچھ گھچہ کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں