سرگودھا،بیوی اور بہن کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والا ملزم گرفتار

جمعرات 23 مئی 2024 19:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) بیوی کے بعد بہن کو بھی غیرت کے نام پر قتل کرنے والا ملزم پولیس نے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جس سے مذید پوچھ گھچہ کرتے ہوئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ جوہرآباد میں 40 سالہ پختون خاتون کو سگے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا اور روپوش ہو گیا تھا پولیس نے مقتولہ کی ناقابل شناخت نعش کو برآمد کر کے پراسرار واردات میں ملوث بھائی زرولی خان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جس سے انکشاف ہوا کہ اس سے قبل ملزم نے اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا تھا۔پولیس مقتولہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ اور دیگر شواہد کی روشنی میں مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں