واپڈا انڈولمنٹ فنڈفار سپورٹس کیمپس کا مقصد ملک میں موجود ٹیلنٹ کوتلاش کرنا اور اُن کو تربیت دینا ہے، شفقت رانا

پیر 18 نومبر 2019 16:03

واپڈا انڈولمنٹ فنڈفار سپورٹس کیمپس کا مقصد ملک میں موجود ٹیلنٹ کوتلاش کرنا اور اُن کو تربیت دینا ہے، شفقت رانا
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) واپڈا ملک کو بہترین کھلاڑی تیار کر کے دے رہا ہے جو دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ واپڈا انڈولمنٹ فنڈفار سپورٹس کیمپس کا مقصد ملک میں موجود ٹیلنٹ کوتلاش کرنا اور اُن کو تربیت دینا ہے تاکہ یہ کھلاڑی دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کریں۔ کھیلوں کے فروغ کیلئے گراس روٹ لیول سے کام کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار واپڈا انڈولمنٹ فنڈفار سپورٹس پاکستان کے انچارج ( تمغہ امتیاز) شفقت رانا نے سرگودہا سپورٹس اسٹیڈیم میں لگاگئے پانچواں واپڈا انڈولمنٹ فنڈفار سپورٹس کیپ کے دوران صحافیوں سے کیا۔شفقت رانا نے بتایاپانچواں واپڈا انڈولمنٹ فنڈفار سپورٹس کیپ سرگودہا سپورٹس اسٹیڈیم میں لگایا گیاہے جس میں 8 مختلف گیمز کے لئے 12 سے 16 سال کی درمیانی عمر کے کھلاڑی بچوں سے ٹرائلز لیے گئے فیز ون اور فیزٹو میں جنرل فیٹس ٹیسٹ اور کھلاڑی کی متعلقہ گیم کے ٹیسٹ شامل ہیں اور معیار پر پورا اترنے والے کھلاڑی بچوں کو واپڈا کی طرف سے7000روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس میں 4000 تعلیم اور 3000 سپورٹس کے لیے تاکہ وہ اپنے کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیم کو بھی جاری رکھ سکیں ،منتخب کھلاڑی بچوں کو ان کے اپنے ہی شہر میں ہمارے تربیت یافتہ کوچ تربیت دے گے اورپورے پاکستان سے تقریبا 80 سے زائد کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا۔اس مو قع پر انٹر نیشنل اتھلیٹ رضیہ سلطانہ نے کہا منتخب کھلاڑیوں کیلئے کوئی شرط نہیں کہ وہ صرف واپڈا میں رہے وہ اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی ادارے میں جاسکتے ہیں سرگو دہا میں فی میل کھلاڑیوں کی شرکت حوصلہ افزاء ہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عثمان حیدر انٹر نیشنل اتھلیٹ رضیہ سلطانہ، نیشنل اتھلیٹ بلقیس ہاشمی، انٹر نیشنل اتھلیٹ رانا صغیر ،انٹر نیشنل اتھلیٹ عابد اقبال ، انٹر نیشنل ہاکی پلیئر حسن رضاء ، نیشنل کوچ سجاد احمد،،اولیمپن اتھلیٹ وکوچ محمد ساجداور نیشنل کوچ گل رحمن موجود تھے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں