سابق ڈویژنل سپورٹس آفیسر کی صاحبزادی نے بی ایس آئی آر میں سرگودہایونیورسٹی سے گولڈ میڈل جیت لیا

ہفتہ 23 دسمبر 2023 17:49

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2023ء) سابق ڈویژنل سپورٹس آفیسرگوجرانوالہ شاہ منظر فرید کی صاحبزادی سیدہ نمرہ فاطمہ نے بی ایس انٹرنیشنل ریلیشنز میں سرگودہایونیورسٹی سے گولڈ میڈل جیت لیا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف سرگودہاکے سالانہ کانووکیشن میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے اُنہیں ڈگری،گولڈ میڈل اور کیش ایوارڈ سے نوازا۔اس موقع پر دوست احباب نے سیدہ نمرہ فاطمہ کی شاندار کامیابی پرسابق ڈویژنل سپورٹس آفیسر شاہ منظرفریدکو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُنکی صاحبزادی سیدہ نمرہ فاطمہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں